نیویارک : رفتار کے شہنشاہ اور نامور ایتھلیٹ یوسن بولٹ کو ہرانے کیلئے نیا روبوٹ میدان سامنے آگیا ہے۔
یوسین بولٹ، جس کا نام سنتے ہی کوئی فراٹے بھرتا کردار نظر آتا ہے، جسے رفتار کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، دنیا کے تیز ترین شخص کو اب مات دینے کیلئے روبوٹ کا سہارا لیا جائے گا،جو یوسین کا مقابلہ کرنے میدان میں آگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیٹ بوٹ نامی روبوٹ 44 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ یوسین بولٹ کی ٹاپ اسپیڈ ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ جرمن کمپنی پوما کے تیار کردہ اس روبوٹ کا سائز ایک جوتے کے ڈبے جتنا ہے، جس میں گوپرو کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو رن ریکارڈ کریگا، جب کہ روبوٹ کو تیار کرنے کا مقصد ایتھلٹس کی ٹریننگ کو فروغ دینا ہے، تاکہ ان کی دوڑنے کی رفتار مزید بہتر ہوسکے۔ سماء