حکومت پیپلز پارٹی کیخلاف نئے محاذ کیلئے تیار
اسلام آباد : ن لیگ حکومت نے پیپلزپارٹی کیخلاف نیا محاذ کھولنے کیلئے تیاری کرلی، سوئس مقدمات دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے، رواں ماہ ايف بی آر کے افسران برن ميں سوئس حکام سے ملیں گے۔ پی پی کہتی ہے بے شک تحقیقات کا آغاز کریں مگر پاناما پر شریف فیملی کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔
آف شور کمپنیوں کا شور ہوگا تو سوئٹزر لینڈ میں چھپایا گیا کالا دھن بھی سفید ہوگا، حکومت نے بھی اپنے پتے کھیلنا شروع کردیے۔
اب چاہے سوئس بینکوں میں پیسہ کرپشن کا ہو یا ٹیکس چوری کا وطن واپس لانے کیلئے ایف بی آر مشن پر لگ گیا۔
قمر زمان کائرہ نے بھی سو بسمہ اللہ کہہ دیا مگر شرط بھی ساتھ لگادی، حکومت جو مرضی چاہے کرلے پیپلزپارٹی نے بھی دوٹوک مؤقف دے دیا کہ پانامہ کے معاملے پر شریف خاندان کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ سماء