پٹھان کوٹ حملہ، بھارت نے پاکستان کو کلیئر قرار دے دیا

Jun 02, 2016

5

نئی دہلی : بھارت نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کو کلیئر قرار دے دیا، تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے کسی سازش کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات مکمل کرلیں، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کو کلیئر قرار دے دیا۔

مزید دیکھیں ؛ پٹھان کوٹ حملہ،کالعدم جیش محمدکےگرد گھیرا تنگ،مولانامسعوداظہر گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی کے مطابق پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی حکومت اور اداروں کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، پاکستان کی جانب سے کسی سازش کا بھی ثبوت نہیں ملا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور حساس اداروں کے پٹھان کوٹ حملے میں شدت پسندوں کی مدد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید پڑھیں ؛ پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج

انہوں نے حملہ آوروں کو اندرونی امداد کے امکان کو بھی مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے دوران کسی بھی اندرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا اشارہ نہیں ملا۔

شرد کمار کا کہنا ہے کہ بھارت نے واقعے سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، اب ہماری ٹیم کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے ملک کے دورے کی اجازت کا انتظار ہے، این آئی اے کو اجازت نہ ملنے کی صورت میں بھی حملے کی چارج شیٹ فائل کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم نے مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر ڈی جی این آئی نے کہا تھا کہ پاکستانی جے آئی ٹی کے ساتھ خیر سگالی کی بنیاد پر ٹی او آرز بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید جانیے ؛ نئی دہلی؛پٹھان کوٹ واقعے کا تفتیشی افسر قتل

رواں سال جنوری میں شدت پسندوں کے ایک گروپ نے پٹھان کوٹ آرمی بیس پر حملہ کرکے 7 فوجیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ فورسز سے مقابلے کے دوران 4 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ سماء

indian official

PathanKot Attack

DG NIA

Sharad Kumar

no evidence of Pakistan involvement

Tabool ads will show in this div