اسمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی کردی گئی

Jun 02, 2016

3

اسلام آباد : اسمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی کردی گئی، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نارمل اسمارٹ کارڈ کی فیس 400 روپے وصول کی جائے گی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کی گئی، نادرا اب نارمل اسمارٹ کارڈ کی فیس 1500 روپے کے بجائے 400 روپے وصول کرے گا، جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 800 روپے وصول کی جائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اب ایگزیکٹو اسمارٹ کارڈ 1600 روپے میں حاصل کیا جاسکے گا۔ سماء

NADRA

Interior Ministery

NIC

Fee Reduction

Tabool ads will show in this div