کاون ہاتھی کی ایوان بالامیں بازگشت

Kawan In Senate Isb Pkg 02-06

اسلام آباد: ایوان بالامیں بھی کاون ہاتھی کاتذکرہ زوروشورسے جاری رہا۔ چئیرمین سینیٹ رضا رباني نےکہاکہ کاون کےپاس نہ شیلٹر ہے نہ رہنے کیلئے مناسب جگہ ۔ لگتا ہے ہاتھی کیلئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔

اسلام آباد چڑیا گھرکے ہاتھی کاون کی لاچارگی کا ذکر سینیٹ میں بھی ہوا ۔ وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے چڑیا گھرکی نجکاری کا منصوبہ نہیں ۔ تاہم مزید پرکشش بنانے کیلئے چڑیا گھرکو آوٹ سورس کیا جائے گا۔

چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے بتایا کہ چڑیا گھرکوآؤٹ سورس کرنے سے پہلے ہاتھی کاون کا کچھ کریں،جس کے پاس شیلٹرہے اورنہ ہی رہنے کی مناسب جگہ موجود ہیں۔ ہاتھی کی حالت زارپرعالمی تنظیمیں نوٹس لے چکی ہیں لیکن ہاتھی کو پھر بھی زنجیروں میں باندھ کررکھا گیا ہے۔

سینیٹربابر اعوان بھی کاون کے حق میں میدان میں اتر آئے۔انھوں نے کہاکہ  ہاتھی کوکھولنے کیلئے تئیسویں آئینی ترمیم منظورکرنا ہوگی ؟ جس پر رضاربانی نے کہا کہ لگتا ایسے ہے کہ ہاتھی کے لیے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔  سماء

SENATE

RAZA RABBANI

kawan

Tabool ads will show in this div