فیصل آباد حادثہ: طالب علم بس سے گر کر جاں بحق

اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد: آج صبح پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ،بس کی چھت سے گرکر طالب علم جاں بحق ہوگیا ۔۔۔ جس پر ساتھی طلبا مشتعل ہوگئے اور گاڑی کو آگ لگا دی ۔۔

مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک کو بھی معطل کردیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔

طالب علم گھر سے علم کے حصول کے لئے نکلا لیکن ڈرائیور کی غفلت کا شکار ہو گیا ۔۔ ساتھی کی موت کا لمحہ طلبہ کے لئے بھی قیامت تھا ۔۔ وہ مشتعل ہوئے، نعرے لگائے اور اسی دوران کسی نے بس پر جلتی تیلی پھینک دی ۔۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ تو پہنچی لیکن دیر ہو چکی تھی ۔۔

قریب کے تعلیمی اداروں میں اطلاع ہوئی تو سڑک پر ہجوم لگ گیا ۔۔ مشتعل طلبہ نے ٹریفک کو بھی روک دیا ۔۔ پولیس کو خبر ہوئی تو وہ بھی دوڑے چلی آئی، ڈرائیور کو گرفتار کیا اور طلبہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ حادثات معمول بن گئے ہیں لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ۔۔

طلبہ اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنائے اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں ۔۔سماء

سے

CNIC

کر

Tabool ads will show in this div