کراچی:لانڈھی میں کشیدگی،1شخص ہلاک،5زخمی

Jun 02, 2016

Karachi Crime Pkg 02-06 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Karachi-Crime-Pkg-02-06-Arsalan.mp4"][/video]

کراچی: لانڈھی ميں رات گئے دو گروپوں میں تصادم کے بعد کشيدگی برقرار ہے۔فائرنگ سے ايک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پوليس اور رینجرز نے سرچ آپريشن کرکے اٹھائیس مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔

لانڈھی میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا۔ فائرنگ سے ايک شخص جان سے گیا جبکہ پانچ افراد زخمي ہوگئے۔زخميوں کوجناح اسپتال پہنچایاگیاجہاں دو افراد کي حالت تشویشناک ہے۔پوليس اور رینجرز کی بھاری نفری نےعلاقے میں پہنچ کرصورتحال کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔

سیکیورٹی فورسزنے علاقے میں ٹارگٹڈ آپريشن کرکے 15 مشتبہ افرادکو حراست ميں لے ليا۔

دوسري جانب ہجرت کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے گھر گھر تلاشي کے دوران 13 مشتبہ افرادکوحراست ميں لے ليا۔

ملیرسٹی پوليس نے منگیتر کے قتل میں ملوث ملزمہ کودھرليا۔پوليس کے مطابق ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سےگزشتہ روز منگیتر کو گھر بلا کر قتل کردیا تھا۔  سماء

Tabool ads will show in this div