حیدرآباد میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

اسٹاف رپورٹ


حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ ملزم نے گرفتاری بھی پیش کر دی۔۔


 حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر بارہ امانی شاہ کالونی میں بھائی اور بھتیجے نے گولیاں مار کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔۔۔ اور تھانے جا کر گرفتاری پیش کر دی ۔۔۔ پولیس کے مطابق ملزمان ذوالفقار اور عمران کو شبہ تھا کہ ان کی چالیس سالہ بہن کے فرحان نامی شخص سے تعلقات تھے۔


مقتولہ کے شوہر صابر کا ڈھائی سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور وہ چھہ بچوں کی ماں تھی ۔۔  پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھٹائی اسپتال منتقل کر دی ہے. سماء

میں

کے

پر

premier

rocket

نام

Tabool ads will show in this div