کرکٹ ٹیم کادورہ انگلینڈ؛محمدعامرکوویزاجاری نہیں کیاگیا

Jun 01, 2016

Cricket Team Camp 2Day Lhr Pkg 31-05

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ویزا جاری کردیاگیاہے۔ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کو ویزاجاری نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پیشگی ویزا کی درخواست ہائی کمیشن میں جمع کروائی تھی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے اسکلز کیمپ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو ویزاجاری کردیا ہے۔

Pakistan's Mohammad Amir celebrates after the dismissal of Bangladesh's Soumya Sarkar during the World T20 cricket tournament match between Pakistan and Bangladesh at The Eden Gardens Cricket Stadium in Kolkata on March 16, 2016. / AFP / Dibyangshu SARKAR (Photo credit should read DIBYANGSHU SARKAR/AFP/Getty Images)

اہم بات یہ ہے کہ محمد عامر کو ویزا نہیں دیا گیا ہے۔ محمد عامر کے ویزاکے لیے کرکٹ بورڈ کوبرطانوی ہائی کمیشن کے جواب کا انتظار ہے۔

Amir Eng Visa PKG 20-05

محمد عامر کے لیے کرکٹ بورڈ نے الگ سے درخواست دائر کی تھی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو انگلینڈ میں قید کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد انھیں ملک بدرکردیاگیا تھا۔ برطانوی قوانین کے مطابق قید کی سزاوالے کسی بھی فرد کو برطانیہ کا ویزا فراہم نہیں کیا جاتا۔ اس سلسلے میں خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔

کرکٹ ٹیم کااسکلزکیمپ؛ٹاسک میچزکاسلسلہ شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 5 جون کو کیاجائے گا۔ کرکٹ ٹیم جون کے وسط میں برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14جولائی کو شروع ہوگا۔ سماء

tour to england

British High Commission

Tabool ads will show in this div