وزیراعظم بیان واپس لیں یا معافی مانگیں: شہبازشریف

اسٹاف رپورٹر
لاہور: وزیراعظم گيلاني تو اپنے بیان پر قائم ہیں ليکن ن لیگ فوج کی حمایت میں کھل کر میدان میں آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم سے کہتے ہيں کہ وہ فوجی افسران سے متعلق بیان واپس لیں اور معافی مانگیں۔
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے بيان کے مطابق شہباز شریف نے الزام لگايا کہ صدر زرداري کے کہنے پر وزیراعظم گیلانی نے فوج کے خلاف بيان دیا ہے۔
انہوں نے وزير اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحتیں پیش کرنے کے بجائے بیان واپس لیں اور عوام سے معافی مانگیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اداروں کے خلاف جنگ کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

eid

سندھ

Thar

بیان

spy

james

khursheed

Tabool ads will show in this div