نویارک : امریکی اخبار کے مطابق مسلمانوں کے خلاف مہم چلانے والے امریکی معاشرے کی خدمت نہیں کر رہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران مسلمانوں اور اور بالخصوص مسلم تارکین وطن کے خلاف بیان دینے پر ریپبلکن امیداور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد کشیدگی میں اضافے کے ماحول پر نیا سروے کیا گیا۔

امریکا کے متماز جریدے نیو یارک ٹائمز نے امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں87 برس قبل تعمیر کی جانے والی ایک جامع مسجد کے بارے مضمون شائع کیا ہے، اس مضمون میں جریدے کے ادارتی بورڈ نے کہا ہے کی مسلمان گزشتہ سو برس سے امریکی معاشرے کا ایک حصہ ہیں۔

مضمون میں بتایا گیا کہ یہ مسجد 1929میں شام اور لبنان سے آنے والے مہاجرین نے تعمیرکی تھی جسے علاقے کی مسیحی برادری کے چندے سے از سرنو تعمیر کیا جو مذہبی رواداری کا ثبوت ہے۔

مضمون کے مطابق امریکی معاشرے اور ثقافت میں سو برس سے مسلمانوں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی معاشرے میں اسلام نئی چیز نہیں ہے اور اسلام یا مسلمانوں کے خلاف مہم چلانے والے امریکی معاشرے کی خدمت نہیں کر رہے۔ سماء