Technology

پانچ مصنوعی سیارے خلا میں چھوڑے جائیں گے

Jun 01, 2016
141112151136-nasa-neowise-super-169 بیجنگ : سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آئندہ5 سالوں کے دوران خلا میں5 مصنوعی سیارے چھوڑے جائیں گے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران خلاء میں پانچ مصنوعی سیارے چھوڑے جائیں گے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یورپی اشتراک سے آئند پانچ سالوں کے دوران خلا میں پانچ مصنوعی سیارے چھوڑے جائیں گے۔ خلائی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خلا میں چھوڑے جانے والے سیاروں میں شمسی سرگرمیوں کی نگرانی،ماحول اور خلائی موسم کی معلومات، پانی کی ری سائیکلنگ کے تجربات اور سیاہ سوراخ کی تحقیقات سے متعلق سیارے شامل ہونگے۔ سماء

CHINA

satellite

PLANETS

Artificial Object

Tabool ads will show in this div