میمو گیٹ سماعت، بلیک بیری کمپنی کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میمو کیس کی جانب سے حسین حقانی کے موبائل فون کا ڈیٹا طلب کرنے کی درخواست کو بليک بيری کمپنی کے ڈیپارٹمنٹ ريسرچ ان موشن نے مسترد کردیا ہے۔


کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پرائيويسی قوانين کے تحت بليک بيری ڈيٹا کسی دوسرے کو نہيں دیا جا سکتا ہے ۔

بليک بيری کمپنی کی جانب سے جاری بيان کے مطابق اٹارنی جنرل کے بھيجے گئے مراسلے کاجواب ديديا ہے۔


کمپنی حکام  کے مطابق پرائيويسی قوانين کے باعث ڈيٹا کسی دوسرے فريق کونہيں دے سکتے۔ ڈيٹا صرف متعلقہ صارف  کو  ہی دیا جاسکتا ہے۔

بليک بيری کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ليگل ٹيم پاکستان کی جانب سے دی گئی درخواست کا تفصيلی جائزہ ليا جارہا ہے۔ سماء

کرنے

کا

سے

Blasphemy

street

wimbledon

Tabool ads will show in this div