وزیراعظم تین ہفتوں میں پاکستان واپس آجائیں گے: مریم

Jun 01, 2016
Maryam Nawaz Bpr 31-05 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Maryam-Nawaz-Bpr-31-05.mp4"][/video] لندن: لندن میں وزیراعظم کے ہوش میں آنے کے بعد شریف خاندان کے افراد نے ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ بیٹی مریم نواز کہتی ہیں ان کے والد دو سے تین ہفتوں میں وطن لوٹ آئیں گے ۔ وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پر شریف خاندان کے افراد خوش اور مطمئن دکھائی دینے لگے ۔۔۔ سماء سےخصوصی گفتگو میں بیٹی مریم نواز نےکہا ان کے والد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ۔ مریم نواز تو اتنی مطمئن نظر آئیں کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا بھی بتادیا ۔ لندن میں موجود شہباز شریف نے بڑے بھائی نواز شریف کےہوش میں آنے کے بعد ان سےملاقات کی ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اشارے سے بات چیت کی ۔۔ شہباز شریف نے بتایا کہ وزیراعظم صحتیابی کے بعد مزید آرام پاکستان میں اپنے گھر پر کریں گے ۔۔ سماء

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ

homecoming

Open Heart Surgery

Tabool ads will show in this div