مفتی پوپلزئی کی ضد برقرار، ایک دن روزہ اور عید کیلئے بیٹھک ناکام
پشاور : پورے ملک ميں ايک دن روزہ اور عيد کيلئے بٹھائی گئی لمبی بيٹھک بنا کسی نتيجے کے ہی ختم ہوگئی، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی میں نہ مانوں کی ضد برقرار ہے۔
وفاقی وزير سردار يوسف اور مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدين پوپلزئی کے درميان لمبی بيٹھک ہوئی، وفاقی وزير کو آگاہ کيا گيا کہ مرکزی رويت ہلال کميٹی کی آئينی کوئی حيثيت نہيں، پوپلزئی نے شکوہ کيا کہ ہماری شہادتوں کو قبول نہيں کيا جاتا، وفاقی وزير نے قانون سازی کی حامی بھی بھر لی۔
ليکن جب بات آئی تو دونوں فريقين ايک دن روزے اور عيد پر اتفاق نہ کر سکے، پوپلزئی نے 5 جون کو غير رسمی رويت ہلال کميٹی کے اجلاس کا بھی اعلان کرديا۔
دونوں فريقين اس بات پر راضی رہے کہ ملک کو يکجہتی کی ضرورت ہے، ڈيڈلاک کے باوجود کوشش کريں کہ ايک ہی دن روزہ اور عيد ہو جائے۔ سماء