رشتے کا تنازعہ،مری میں19سالہ لڑکی کو زندہ جلا ڈالا

May 31, 2016
Muree girl burn Ocv 31-05 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/murree-girl-burn-MAY-31.mp4"][/video] مری : مری میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین نے انیس سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء کے مطابق مری کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر چار افراد نے 19سالہ لڑکی کو زندہ جلا کر کھائی میں پھینک دیا، متاثرہ  لڑکی اسکول ٹیچر تھی، جسے اہل خانہ نے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کا 85 فیصد تک جھلس چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپریل کے مہنے میں ضلع ہزارہ کے شہر ایبٹ آباد میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا، جس میں جرگے کے متنازعہ اور غیر قانونی فیصلے میں سولہ سالہ کم عمر لڑکی امبرین کو خالی مکان میں لے جاکر نشہ آور ادویات دے کر بے ہوش کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں سڑک کنارے کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ڈال کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ غیر قانونی جرگے کے اراکین کا ماننا تھا کہ امبرین اپنی دوست صائمہ کے گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے کے بارے میں جانتی تھی۔ سماء

MURREE

AMBREEN

Girl set on Fire

Tabool ads will show in this div