ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او تھانے کا حملہ آورشناخت کرلیا گیا
اسٹاف رپورٹر
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان ہفتہ کے روز ڈی پی او افس میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والے چار خود کش حملہ اوروں میں سے ایک کی شناخت ہوگئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او افس پر حملے میں ہلاک ہونے والے چار خود کش حملہ اوروں میں سے ایک کی شناخت عزیزاللہ کے نام سے ہو گئی ۔۔۔ جس کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ تیارزہ سے بتایا جاتا ہے ان حملہ اوروں کے جسم کے اجزاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی بھجوائے گئے ہیں ڈی پی او افس پر حملے میں چار خود کش حملہ اور اور ایک پولیس ایلکار سمیت چار افراد شہید ہوءے تھے جبکہ اٹھ افرادذخمی ہوئے تھے جن میں تین پولیس اہلکار شامل تھے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مزید پانچ کے قریب حملہ اوروں کی موجودگی کی بھی اطلاع ہے۔