اوگراکی سفارشات جزوی طورپرمسترد
اسلام آباد: حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سفارشارت جزوی طور پر مسترد کردیں، پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا ۔
اوگرا نے پیٹرول پچاسی پیسے اور ہائی آکٹین دو روپے اٹھارہ روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کم ہو گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل چھ روپے انہتر پیسے کے بجائے تین روپے چونتیس پیسے، لائٹ ڈیزل چار روپے سینتالیس کے بجائے دو روپے تئیس پیسے لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مٹی کا تیل تین روپے ستانوے پیسے کے بجائے ایک روپے اٹھانوے پیسے لیٹرمہنگا کیا جائے گا۔ سماء