کوئٹہ کے خوفناک زلزلےکے81 برس بیت گئے

QTA 1935 Earthquake PKG 31-05

کوئٹہ: اکتیس مئی انیس سو پینتس کے قیامت خیززلزلےکو81 برس بیت چکے ہیں۔ ماضی کے اس سانحے سے سبق سیکھنے کی بجائے اب بھی شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہے۔

اکتیس مئی انیس سو پینتیس کو کوئٹہ میں آنے والا زلزلہ دنیا کے ہولناک زلزلوں میں شامل ہے۔رات تین بجے آنے والے 7.7 شدت کے زلزلےسے نہ صرف 40ہزار افراد لقمہ اجل بنے بلکہ پورا شہر تباہ ہو گیا حساس سسمک زون پر واقع ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر میں سرکاری و نجی سطح پر تعمیرات میں بلڈنگ کوڈ پر سرے سے کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔

ماہرین کے مطابق نوشکی ، قلات ،خضدار ،لسبیلہ اور چمن میں بھی بڑے زلزلے آنے کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام کہتے ہیں کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی جاری رہی تو کوئٹہ شہر دوبارہ تباہی سے دو چار ہو سکتا ہے۔  سماء

BALUCHISTAN

EARTH QUAKE

1935

Tabool ads will show in this div