قومی اقتصادی کونسل نے1675 ارب روپےکےترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

May 30, 2016
172.16.16.9_07_20160530200032897 اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اسلام آباد میں اجلاس میں موجود رہے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں دیں اور تین سال کی محنت کا ثمر آج حاصل کر رہے ہیں، ہماری پالیسیوں سے ملک میں امن و امان بہتر ہوا ہے اور معیشت کے تمام اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، اس وقت معیشت مستحکم اور شرح نمو آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر اپنے ہمدردوں اور متوالوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے لئے قوم کی دعائیں ہی سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور میرا ایمان ہے کہ خلوص سے بھرپور یہ دعائیں ضرور قبول ہوںگی ۔ وزیر خزانہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ بجٹ میں کاشتکار بھائیوں کیلئے پیکیج دیا جائے اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ اجلاس میں وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے سالانہ منصوبہ بندی سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرالیا، جس کے تحت وفاق ترقیاتی منصوبوں پر 800 ارب روپے خرچ کرے گا، جب کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر 875 ارب روپے خرچ کریں گے۔ اجلاس نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ اسلام آباد میں اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ سماء

TAX

INTEREST

Planning Commission

CABINET MEETING

Budget2016

Allocation

Tabool ads will show in this div