مارکس رشفورڈ کس فٹ بال کلب کو پیارے ہوگئے؟؟

Manchester-United-v-Arsenal لندن : انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلش فٹ بالر رشفورڈ سے نیا چار سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے نوجوان انگلش فٹ بالر مارکس رشفورڈ سے نیا چار سالہ معاہدہ کر لیا، نئے معاہدے کے تحت رشفورڈ جون 2020ءتک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ رشفورڈ نے فروری میں مانچسٹر کی طرف سے ڈیبیو میچ میں دو گول سکورز کئے تھے اور پھر انہوں نے 18 میچز میں 8 گولز کے ساتھ سیزن ختم کیا تھا۔ انگلینڈ نے رشفورڈ کو یوروچیمپئن شپ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا تھا اور انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں گول کر کے ملکی فٹ بال کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔ رشفورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ سے نیا معاہدہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میں کلب حکام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع فراہم کیا۔ سماء

Manchester United

English Football Club

Tabool ads will show in this div