اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند چھ جون کی شام کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق رمضان المبارک کا چاند چھ جون کی شام کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق خلائی حالات کی روشنی میں انتیس شعبان 1437ھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
رمضان المباک 1437ھ کے چاند کی پیدائش کا وقت پانچ جون 2016ء کی شام سات بج کر59 منٹ تک متوقع ہے، حکام نے بتایا کہ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق چھ جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف یا جزوی ابرآلود ہوگا۔
غیر معمولی موسمی حالات کی صورت میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں موسم جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سماء