شریف فیملی پیپلزپارٹی کو ختم کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو
میرپور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ضیاء الحق نے پیپلزپارٹی کے خاتمے کا کہا تھا اور آج شریف فیملی کی سوچ بھی یہی ہے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوجائے۔
آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسی سے ذاتی اختلافات نہیں ہے، میری آج کی باتوں کو دل پر نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل ضیاء الحق نے کہا تھا پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی اور شریف فیملی کی سوچ بھی یہی ہے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوجائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کمشیر کا ضلع میرپور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کا گھر ہے اور اسی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوخود جیالوں سے ملنے میرپور آئے تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جلسہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب وزیراعظم نواز شریف بیمار ہیں، اسلئے وزیراعظم کی صحت کےلیے خصوصی دعا کی جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا یہ الیکشن آپ کی عزت اور کشمیر کے مستقبل کا سوال ہے اور یہ انتخابات کشمیر کے مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ سماء