یکم جون سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

May 30, 2016

Petrol

اسلام آباد:ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری حکومت کوارسال کردی گئی ہے۔

اوگرانے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ اوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں85پیسےفی لیٹراضافےکی تجویزہے۔ اوگرا نے ہائی اسپیڈڈیزل6.69روپےفی لیٹرمہنگاکرنے کی سمری ارسال کی ہے۔

ہائی آکٹین2.18روپےفی لیٹرمہنگاکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ یکم جون سے مٹی کاتیل4.57روپےفی لیٹرمہنگاکرنےکی تجویز بھی بھیجی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں4.47روپےفی لیٹراضافےکی سفارش بھیجی گئی ہے۔

پیٹرولیم کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دےگی۔  سماء

Tabool ads will show in this div