سندھ کی قيادت نے سندھیوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ نواز شریف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


بدین : مسلم ليگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کي قيادت نے سندھیوں کیلئے کچھ نہیں کیااور انہيں اقتدار ملا تو ڈاکو راج ختم کرديں گے۔


 مياں نواز شريف کي ان دنوں سندھ پر خصوصي توجہ ہے، وہ بدين ميں فاضل راہو کي برسي ميں شرکت کے لئے ائے تھے۔


پريشانياں تو پنجاب کے عوام کو بھي بہت ہيں ليکن وہ سندھ کے مسائل پر زيادہ فکر مند ہيں، کہتے ہيں کہ انہوں نے سندھيوں کي خدمت کرکے فرض نبھايا ہے ليکن سندھ کي قيادت نے کچھ نہيں کیا۔


 مياں صاحب کو ڈاکو بھي ياد آئے ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو ڈاکو راج ختم کريں گے ۔۔۔ اسکول کھولیں گے ، کالج بنائیں گے ، یونیورسٹی بنے گی اور ہاریوں کی مدد کریں گے ۔۔۔ کہنے لگے وہ بول بچن نہيں کرتے۔


 ن ليگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ صدر زرداري کو چار سال سمجھا رہے ہيں ليکن ايک سال سے بات بند ہے۔


 نواز شريف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی بے زمین ہاریوں  کو زمینیں دی تھيں موقع ملا تو پھر دیں گے ۔۔۔ اور سب سے پہلے سندھ کی حالت بدلیں گے۔ سماٴ

کی

نے

سندھ

Obama

law

Tabool ads will show in this div