عدالت میں پیش ہوکرسپریم کورٹ سےعدم تعاون کاتاثرزائل کرینگے،خورشیدشاہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حج درخواستوں سے متعلق پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا ۔ گزشتہ سال حج انتظامات میں جو کمی رہ گئی تھی اسے بہتر بنایا جائے گا۔

حاجی کیمپ راول پنڈی میں حج پالیسی دو ہزار بارہ کی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حج دو ہزار گیارہ بڑا چیلنج تھا۔

ہمارا حج کرایہ دوسرے ممالک کے برابر ہی تھا ۔اللہ کی ذات کے علاوہ ہر چیز نامکمل ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش ہو کر عدلیہ سے عدم تعاون کا تاثر زائل کریں گے ۔


آئین کی حدود میں رہ کر تمام فیصلے کئے جائیں گے کیونکہ ہماری حکومت اور پارٹی اداروں میں تصآدم نہیں چاہتی۔ وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے پہلے ججوں کی آزادی کی بات کی تھی اور اب وہ عدالت کے حکم پر سر جھکا کر پیش ہو رہے ہیں۔ سماء

میں

belgium

Tabool ads will show in this div