قومی اسمبلی میں بیسویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں آج بیسیویں آئینی ترمیم پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
بل کے مطابق حکومت نے آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ میں ترمیم تجویز کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نامکمل الیکشن کمیشن کو بھی جائز تصور کیا جائے۔
کميشن کے ایک یا ایک سے زائد ارکان کی غیر موجودگی میں ان کی ذمے داریاں چیف الیکشن کمشنر کو ادا کرنے دی جائیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نامکمل الیکشن کمیشن کے ذریعے ہونے والے ضمنی انتخابات پر سوالات اٹھائے گئے تھے جسے قانونی تحفظ دینے کے لئے یہ ترمیم ضروری ہے۔

میں

کا

moscow

promise

Tabool ads will show in this div