لان کی نقل مارکیٹ میں آگئی

May 29, 2016

REPLICA LAWN KHI PKG 29-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/REPLICA-LAWN-KHI-PKG-29-05.mp4"][/video]

کراچی : اصلي مہنگے لان کا توڑ کاپي لان کی صورت میں مارکيٹ ميں آگیا ہے۔ خواتين کے تو گويا وارے نيارے ہوگئے۔

لان کے مہنگے برانڈز نے خواتين کے ہوش اڑائےتو کاپي لان والے  مارکيٹ میں آگئے۔ہوبہو اصلي لان کي کاپي دیکھ کر خواتین کی خوشی کی انتہائی نہیں رہی۔

ديکھنے ميں کمال، پہننے ميں بہت خوب صورت اور قيمت بھي نامور برانڈز کے لان سے کم ہے۔

کراچي ميں طارق روڈ مارکيٹ کے دکاندار کہتے ہیں کہ خواتین کو بس خوبصورت ایمبرائیڈری والے سادہ لان سے مطلب ہے۔

اُدھر برانڈ نے اپنا ڈيزائن  متعارف  کيا اور اِدھر کاپي مارکيٹ ميں آگئي ،جس کے پاس جتنے دام ، اس نے وہي خريدليا۔  سماء

replica lawn

garments

Tabool ads will show in this div