پاکستان اتفاق رائےسےنیوکلئیرسپلائرگروپ میں شامل ہوسکتاہے،امریکا

PAKISTAN IN NSG PKG 29-05 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/PAKISTAN-IN-NSG-PKG-29-05-Mukkaram.mp4"][/video]

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہوسکتا ہے بس اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے  ترجمان مارک ٹونرنے کہا ہے کہ گروپ توانائي پرامن مقاصد کيلئے استعمال کرتا ہے، اميد ہے پاکستان يہ بات سمجھے گا۔

امريکي محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہا ہے کہ پاکستان نے اين ايس جي ميں شامل ہوني کي خواہش ظاہر کي ہے۔ کوئي بھي ملک اس گروپ ميں شامل ہونے کي درخواست دے سکتا ہے مگر ممبرشپ اتفاق رائے سے دي جاتي ہے۔ يہ گروپ جوہري توانائي پرامن مقاصد کيلئے استعمال کرتا ہے اوراميد ہے پاکستان اس بات کو سمجھے گا۔

پاکستان نے گروپ ميں شموليت کي باقاعدہ درخواست دي ہوئي ہےجبکہ بھارت بھي اس گروپ ميں شموليت کا خواہاں ہے۔  سماء

AMERICA

Mark Toner

Nuclear Supplier Group

Tabool ads will show in this div