تحریک انصاف کا عمرکوٹ میں سیاسی میچ کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: تحريک انصاف نےانیس فروری کو عمرکوٹ میں سیاسی میچ کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران الیون کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی ان کی وکٹ پرکھیلنے کیلئے بےتاب ہيں.
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قريشی نےکراچی میں مسلم لیگ ق کے رہ نما مقبول شیخ کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی۔ صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے شاہ محمود نے دعوئٰ کیا کہ پيپلز پارٹی کےرہ نماؤں کی بھی وکٹیں گرنے والی ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے کئی ارکان پارليمنٹ اپنی جماعت سے مطمئن نہيں۔
وزیر اعظم کو اظہار وجوہ کے نوٹس اور سپریم کورٹ میں طلبی پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کو بچانا اعتزاز احسن کے بس کی بات نہیں یہ وزیراعظم اگرسابقہ رویئے میں لچک دیکھائیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سندھ میں گھوٹکی اور کراچی میں دو کامیاب جلسے کئے ہیں جبکہ تیسرا جلسہ 19 فروری کو عمرکوٹ میں کیا جائے گا۔

میں

کا

media

tragic

cost

Tabool ads will show in this div