کراچی میں پولیس مقابلوں پرسوال اٹھنےلگے

May 29, 2016

SUSPECIOUS ENCOUNTER PKG 29-05 IRSHAD

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/SUSPECIOUS-ENCOUNTER-PKG-29-05-IRSHAD.mp4"][/video]

کراچی :شہر میں فورسز نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف ایکشن تیز کردیا ہے۔ ایک ماہ میں ساٹھ سے زائد مقابلوں میں درجنوں مشتبہ افراد مارے گئے۔ کیا سب مقابلے اصلی تھے، کیا مارے جانے والے مجرم تھے،اس حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ پھر تیز کردیاگیا ہے۔رواں ماہ 60 سے زائد مقابلے ہوئے ہیں۔کیا یہ سب اصلی تھے یا نقلی، کچھ پتہ نہیں۔مرنے والے سب مجرم یا بے گناہ یہ سوال بھی اٹھنے لگے ہیں۔

منگھوپیرمیں دو روز میں 2 آپریشن کئے گئے۔اس دوران 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا پولیس نے دعوی کیا۔

کورنگی کراسنگ پر3روزقبل ہونےوالا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ادھرشاہراہ نورجہاں پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکومارے گئے۔الفلاح میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا۔

یکم مئی کو ڈالمیا میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک کردئیے۔8 مئی کو لیاری میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ 21 مئی کو شارع فیصل پر مبینہ مقابلے میں ملزم ماراگیا۔ملیر ندی کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے پرانسداد دہشت گردی عدالت شک کا اظہار کر چکی ہے۔  سماء

Police Operation

Tabool ads will show in this div