واشنگٹن : امریکی خاتون اول مشعل اوباما اچانک دورے پر پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئیں، جہاں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں امریکی خاتون اول،پاکستانی سفیر اور اہل خانہ کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے مطابق مشعل اوباما نے ملاقات میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے پاک امریکا تعلقات پر گفت گو کی۔ امریکی خاتون اول کی ملاقات میں پاکستان کے تعلیمی شعبے میں امریکی امداد پر بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی سینیٹ کی جانب سے ایف سولہ طیارے خریدنے کیلئے 43 ڈالر کی امداد پر پابندی اور اکیس مئی کو پاکستانی سرزمین پر امریکی میزائل حملے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر امریکی میزائل حملے کو ملکی خودمختاری کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ سماء