مانچسٹر یونائیٹڈ کو نیا کوچ مل گیا

Jose-Mourinho-United-main لندن معروف انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے جوزے مورینیو کو نیا مینجر منتخب کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 53 سالہ پرتگالی جوزے مورینیو کو بحیثیت کوچ منتخب کرلیا گیا ہے، اس سے قبل لوئس وین گال اس عہدے پر فائز تھے، تاہم ایف اے کپ میں فتح کے باوجود کلب کی جانب سے نیا کوچ مقرر کر دیا گیا۔ Jose-Mourinho-graphic یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جوزے مورینیو اسے قبل چیلسی، انٹر میلان اور ریال میڈرڈ کے بھی مینجر رہ چکے ہیں۔ جوزے نے اپنی کوچنگ سے چیلسی کو پریمیر لیگ کا فاتح بھی بنایا۔ واضح رہے کہ 2013 میں سر ایلکس فرگیوسن کے جانے کے بعد سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی کارکردگی بحران کا شکار رہی، تاہم جوزے مورینیو کے انتخاب کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ ایک بار پھر ترقی اور کامیاب کی جانب گامزن ہو سکے گا۔ maxresdefault مانچسٹر یونائیٹڈ  اور جوزے مورینیو کے درمیان تین سالہ معاہدہ کیا گیا ہے، تاہم ان کے پاس 2020 تک کلب کے ساتھ رہنے کا چانس بھی موجود ہے۔ جوزے مورینیو اپنے کوچنگ اسٹائل کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ سماء

FA cup

Manchester United

English Premier League

Football Club

José Mourinho

Tabool ads will show in this div