خواجہ سعد رفیق کی مخالفین پرگولہ باری

May 28, 2016

Saad Rafiq Lhr 28-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Saad-Rafiq-Lhr-28-05-1.mp4"][/video]

لاہور:وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہےکہ اپنے صوبے پر توجہ دو،ہماری ٹانگیں نہ کھینچو۔ پیپلزپارٹی کرپشن پرسوال کرنےسےپہلےگریبان میں جھانکے۔

 لاہور کے ایک اسکول کی افتتاحی تقریب میں سعد رفیق  نےجذباتی خطاب کیا۔خواجہ سعد سیاست کی پٹری سے ذاتیات کے ٹریک پراترآئے۔ انھوں نے کہا کہ ساٹھ سال کی عمرگزرگئی،رویے میں تبدیلی نہیں آئی۔ سعدرفیق نے طنز کیاکہ لوگوں کوناک صاف کرنانہیں آتی تھی، آپ نے آف شورکمپنی بنالی۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نےاپنےصوبوں کابیڑاغرق کردیا۔ دونوں پارٹياں ہم سےجواب مانگ رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کرپشن پرسوال کرنےسےپہلےگریبان میں جھانکے۔

سعد رفیق نے مخالفین کوشرم دلانے کے اندازمیں کہاکہ اپنے صوبےپرتوجہ دو،ہماری ٹانگیں نہ کھینچو۔سعدرفیق نےکہاکہ بحث برائے بحث سےوقت ضائع ہوتا ہے۔ لوگ دست و گریبان ہونےکیلئے ووٹ نہیں دیتے۔ انھوں نے کہاکہ خود کام کرتے ہیں نہ دوسروں کوکرنے نہیں دیتے۔

خیبر پختون خوا حکومت پر سعد رفیق بولے کہ چوہے کنٹرول نہیں کرسکتے،پھربھی شرم نہیں آتی۔ انھوں نے دعوی کیا کہ لاہور شہر میں مچھروں کو کنٹرول کیا۔

انھوں نے مزید کہاکہ ایسےایسےجواب دےسکتےہیں کہ مخالفین منہ چھپاتےپھریں گے۔  سماء

PTI

Panama leaks

panama papers

khawaja saad rafiq

Tabool ads will show in this div