نندی پور پاور پلانٹ کی پیداوار کا پول کھل گیا

May 27, 2016

Nandi power Project 2100 Isb Pkg 27-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Nandi-power-Project-2100-Isb-Pkg-27-05.mp4"][/video]

اسلام آباد : نندی پور پاور پلانٹ کا پول کھل گيا، حکومت کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، حکام کی کارکردگی بھی بے نقاب ہوگئی، 411 میگاواٹ کا عالی شاہ منصوبہ آدھی پیدوار بھی نہ دے سکا۔

نندی پور پاور پلانٹ میں پیداوار کے دعوے 411 میگاواٹ لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ارسال کی گئی دستاویزات میں منصوبے کی استعداد سے کم پیداوار کا انکشاف کردیا۔

پلانٹ سے اپریل میں اوسطاً 160 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، مارچ میں 145، فروری میں 245 جبکہ جنوری میں سب سے زیادہ اوسطاً 250 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، ستمبر 2015ء میں پاور پلانٹ سے صرف 5 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکی۔

ماہرین نے کم پیداوار کی وجہ ناقص ٹرانسمیشن سسٹم کوقرار دے دیا، جسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

پلانٹ کو استعداد کے مطابق چلایا جائے تو پیداوار میں اضافے کرکے لوڈ شیڈنگ  کم کی جاسکتی ہے۔ سماء

Energy Crisis

Tabool ads will show in this div