رواں سال دفاعی بجٹ 920ارب روپے تک بڑھانے کا امکان

PAKISTAN-UNREST-DEFENCE-PARADE اسلام آباد : دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت کے جنگی عزائم کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پڑوس میں دشمن کے جارحانہ عزائم کے پیش نظر مسلح افواج کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال  بجٹ میں دفاع کے لیے 788 ارب 41 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، پاکستان آرمی کے لیے 371ارب،فضائیہ کے لیے 164 ارب رکھئے گئے بحریہ کے لیے84ارب 90کروڑروپے مختص تھے، جب کہ ایس پی ڈی  کے لیے 78ارب رکھے گئے تھے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر مسلح افواج کی طرف سے دفاعی بجٹ کو132 ارب روپے اضافہ کےساتھ 920 ارب روپے تک بڑھانے کا کہا گیا ہے، حکومت اس بجٹ میں دس فیصد اضافہ کے ساتھ اسے 866 ارب روپے تک دینا چاہتی ہے، جبکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی تقسیم کا معاملہ ابھی زیربحث ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مستقبل  میں 110 ارب ڈالر کی ممکنہ جنگی خریداری اور افغانستان بارڈر کی صورت حال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ سماء

ZARBEAZB

war against terror

budget 2016

Defense Budget

Tabool ads will show in this div