سيالکوٹ: رشتہ سےانکارپرلڑکےنےلڑکی اورخود کواگ لگا دی
اسٹاف رپورٹر
سيالکوٹ: ميں رشتہ سے انکار ہونے پردلبرداشتہ ہوکرنوجوان نے لڑکی اورخود پرپٹرول چھڑک کر اگ لگا دی۔ دونوں کو تشويشناک حالت ميں ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔
سيالکوٹ کے محلے نورپورہ کی رہائشی پچیس سالا ام کلثوم کو محمود حسن نامی نوجوان نے گھر کے اندر داخل ہو کر پٹرول چھڑک کرآگ لگائی دی اورپھرخود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ رشتہ سے انکار کی رنجش پر لڑکے نے ان کی بيٹی کو آگ لگا دی۔
دوسری طرف لڑکے کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں کے طرف سےرشتہ سے انکار پر دونوں نے خود کشی کا فيصلہ کيا اور آگ لگائی ہے۔دونوں کو تشويشناک حالت ميں سول ہسپتال منتقل کيا گيا جہاں پر لڑکی کو تشويشناک حالت ميں لاھور ہسپتال ريفر کيا گيا ہے۔ سماٴ
دی
package
watson
تبولا
Tabool ads will show in this div