امریکا نے ’’ڈومور‘‘ کی فہرست پھرتھما دی
واشنگٹن: امریکہ نے ایک بارپھر پاکستان کو ’’ڈو مور‘‘ کی لمبی فہرست تھما دی۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اورممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کے مطالبے کے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا کہ امریکی سلامتی کی خاطر ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرنے واشنگٹن میں میڈیابریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گرد گروپ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہیں،ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے۔ مارک ٹونر نے واضح کیا کہ امريکي سلامتي کےليےڈرون حملے جاري رہيں گے۔
مزید پڑھیں: سلامتی کیلئے سرحد پار حملے بند نہیں ہوں گے
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئي حملوں کو بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے بھارت کی حمایت میں کہا کہ متاثرین انصاف چاہتے ہیں۔ پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تحقيقات میں مکمل تعاون اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
مارک ٹونر نے ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان سربراہ ملامنصور کے خلاف کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما امريکي اور افغان فورسز پرحملوں ميں ملوث تھا اور امن عمل ميں مثبت کردار ادا نہيں کررہا تھا۔ ملا منصور کی ہلاکت طالبان کے لیے واضح پیغام ہے۔
مزید پڑھیے: امریکا کی نئے طالبان سربراہ کو مذاکرات کی دعوت
ترجمان نے اميد ظاہر کی کہ نئی طالبان قيادت محاذ آرائي کے بجائےمذاکرات کي راہ اپنائےگي۔ سماء