لاہور، مری اوراسلام آباد میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
اسٹاف رپورٹر
لاہور: لاہور، مری اور اسلام آباد میں ہلکی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں چار ملی میٹر اور مظفر آباد میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ لاہور ، مری اور اسلام آباد میں ہلکی بارش ہوئی جس نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختون خوا کے علاقے ملاکنڈ اور راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔