نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

May 26, 2016

1

اسلام آباد : پاکستان میں آئی ایل اوز کے تحت تیسرے ڈی ڈبلیو سی پی پروگرام کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے، دیہی علاقوں میں بہتر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں اور ضرورت مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انٹرنیشنل لیبر اسٹینڈرز کی تعمیل جیسے امور پر کام کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کے تیسرے ڈیسنٹ ورک کنٹری پروگرام برائے 2016ء تا 2020ء کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کا اہتمام اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔

پاکستان کے ڈی ڈبلیو سی پی 3 کا مقصد حکومت کے 2025ء ویژن، صوبائی ڈیولپمنٹ پراجیکٹ اور اقوام متحدہ کے پروگرام پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل ہے، اس کے تحت دیہی علاقوں میں باعزت روزگار کا فروغ، نوجوانوں اور ضرورت مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، بات چیت کے ذریعے انٹرنیشنل لیبر اسٹینڈرز کی تعمیل اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس خضر حیات خان، سیکریٹری جنرل پاکستان ورکرز فیڈریشن  اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کے ممبر ظہور اعوان، ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے صدر خواجہ نعمان اور آئی ایل او کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر انگریڈ کرسٹن سن نے دستخط کئے۔ سماء

Pakistn

OPHRD

Pakistan’s Decent Work Country Program

Tabool ads will show in this div