آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
اٹآرنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہی بات حکومت تحریری طور پر کہہ دے تو بہتر ہو گا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اخباری خبروں پر انحصار نہ کیا جائے ۔
پٹیشنر نے وہ بیان بھی پڑھا ہو گا جس میں وزیراعظم نے برطرفیوں کی تردید کی تھی۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کر کے کہا کہ گرد کو بیٹھنے دیا جائے تو ملک کے لیے بہتر ہو گا ۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ حکومت سے دو ہفتے میں جواب لے کر عدالت کو بتائیں ۔ سماء