پیشی سے پہلے ایان علی بیمارہوگئیں

ayyan fever

راولپنڈی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کی آج پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی۔ ایان علی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ کو واٹس ایپ کے ذریعے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھیجنے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی۔ ایان علی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے عدالت میں ملزمہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر کے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ وکیل کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کو بخار ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں، انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھیجا ہے۔میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا جس پر ایان علی کے وکیل کا موقف تھا کہ وہ بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ راولپنڈی یا اسلام آباد میں رہائش پزیر نہ ہونے کے باعث انہیں کراچی سے پیشی کیلئےراولپنڈی آنابھی مہنگاپڑتاہے اس لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔ کسٹم عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ کیس کا ریکارڈ بھی وہیں ہے، اس لیےکیس کی آئندہ سماعت کا تعین لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کیا جائے گا۔ کیس کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ سے واپس آنے تک سماعت ملتوی کردی گئی۔ سماء

custom court

currency smuggling case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div