سری لنکن ٹیم پرحملے کے ایک ملزم کی نظربندی ختم،رہا کردیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کے ملزم ملک اسحاق کی نظربندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم دے ديا ہے۔

ملک اسحاق کی نظر بندی ختم ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے روبرو پيش کيا گيا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ملک اسحاق کی نظر بندی ميں ايک ماہ کی توسيع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

پنجاب حکومت کا مؤقف تھا کہ ان کے پاس ملک اسحاق کی تقرير اور ديگر مواد موجود ہے جو امن و امان ميں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔


تاہم عدم شہادت کے باعث نظر ثانی بورڈ نے نظر بندی ميں مزيد توسيع کرنے سے انکار کر ديا۔ بعد ازاں عدالت نے ملک اسحاق کو رہا کرنے کا حکم  دے دیا۔

واضح رہے کہ ملک اسحاق کو سری لنکن حملے کے کيس ميں ضمانت ملنے کے بعد ايم پی او کے تحت نظر بند کر ديا گيا تھا۔سماء

کی

کے

ایک

nepra

escape

imtiaz

Tabool ads will show in this div