پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس: انجم عقیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


راولپنڈی : پولیس فاؤنڈیشن اراضی سکینڈل کیس میں انجم عقیل خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ چوبیس جنوری تک محفوظ کر لیا گیا۔


سپیشل جج سینٹرل خالد شبیر راولپنڈی نے پولیس اراضی سکینڈل کیس میں ملوث مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔


 دوران سماعت انجم عقیل خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انجم عقیل  دل کے عارضے  میں مبتلا ہونے کے باعث پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں، لہذا طبی بنیادوں پر ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔


 اس دوران انجم عقیل کی طبی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ چوبیس جنوری تک محفوظ کرتے ہوئے انجم عقیل کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ سما

کی

پر

فیصلہ

درخواست

کیس

ضمانت

marriages

kolkata

Tabool ads will show in this div