مشیروزیراعظم آصف کرمانی نے صحافیوں کوجھاڑ پلادی

Dr Asif Karmani Pc Isb 25-05 اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی ملک میں غیر موجودگی سے متعلق سوال ان کے مشیر کو ایک آنکھ نہ بھایا، ڈاکٹر آصف کرمانی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو جھاڑ پلا دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی سے سوال پوچھا گیا، کہ ڈرون حملہ ہوئے چار دن ہو گئے ہیں مگر وزیراعظم ملک میں موجود ہی نہیں ہیں، اس پر آصف کرمانی غصے سے لال پیلے ہوگئے اور انہوں نے صحافیوں کو جھاڑ پلا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہیں۔۔انہیں ڈرون حملے کے بعد کی صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے، ان کی وطن واپسی کے بعد ہی کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حریف جماعتوں نے کشمیر کونسل کے الیکشن میں جو کچھ کیا اسے دیکھ کر سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ سماء

PM Nawaz Sharif

JOURNALIST

US drone attack

mullah mansour

Tabool ads will show in this div