پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ،تین اہلکار شہید

May 25, 2016

Firing-Spot-Ex-Psh-09-03-640x480

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/PSH-FIRING-PKG-HASSAN-ABBAS-25-05.mp4"][/video]

پشاور: پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم تین اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی، ڈرائیور اور گن مین شہید ہوئے۔ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ریسکیو حکام نے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

Ring Road

firing at FC car

three martyred

Tabool ads will show in this div