حج کرپشن کیس کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی

اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی: راولپنڈی کی عدالت  نے حج کرپشن کیس کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی کردی ۔ اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
حج کرپشن کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب الاسلام  کو اسپیشل جج سینٹرل خالد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت تینوں ملزمان کوعبوری چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے ان کے فارن کرنسی اکاؤنٹ کی بحالی ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

کی

کیس

Tabool ads will show in this div