بینظیرقتل کیس کی سماعت اٹھائیس جنوری تک ملتوی

اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیرقتل کیس میں تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر کے سماعت اٹھائیس جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں فرانزک ماہر اور ڈائریکٹر پی ٹی اے سمیت تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔ استغاثہ نے چار گواہوں کی طلبی کی درخواست جمع کرائی جس پر عدالت نے گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ عدالت نے بینظیر قتل کیس کی روزانہ سماعت کی استدعا مسترد کر دی ۔ فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

کی

کیس

warrant

Tabool ads will show in this div