کراچی میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

File photo of a girl receiving polio vaccine drops at a government dispensary in a Karachi slum

کراچی : کراچی کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

کراچی کے 6 اضلاع کی 188 یونین کونسلز میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران 22 لاکھ بچوں کو گھر گھر جاکر قطرے پلائے جارہے ہیں۔

مہم کے افتتاح کے موقع پر کمشنر کراچی آصف حیدر کا کہنا تھا کہ پچھلی مہم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، اس بار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے اپیل کی کہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنا برابر کا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ ملک کو پولیو کی دلدل سے نکالا جاسکے۔ سماء

HEALTH

Anti Polio Campaign

Police Attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div