نیپالی خاتون کا انوکھا کارنامہ، 7 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

May 24, 2016

2

کٹھمنڈو : نیپال کی خاتون کوہ پیما نے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، ساتویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تمام مردوں اور عوروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیپال کی 42 سالہ خاتون کوہ پیما لکپا شیرپا نے 6 بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔

2b

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لکپا شیرپا کے سفر کا انتظام کرنیوالی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ نیپالی کوہ پیما نے 8 ہزار 850 میٹر بلند چوٹی ساتویں بار سر کی، ان کے ہمراہ ایک نیپالی گائیڈ بھی تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ لکپا کے چوٹی پر پہنچنے کے 3 گھنٹے بعد 8 اراکین پر مشتمل روسی ٹیم نے اپنے 8 گائیڈز کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا، رواں ماہ 330 کوہ پیماؤں نے نیپالی علاقے سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا۔

2a

لکپا شیرپا امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک بڑے جنرل اسٹور پر کام کرتی ہیں، وہ نیپال کے مشرقی ضلع سنکھوا سبھا میں پیدا ہوئیں، تین بچوں کی ماں لکپا نے 2006ء میں چھٹی مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد کوہ پیمائی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ایجنسیز

world record

Amazing Interesting